اسنوکر کے انٹرنیشنل پلیئر محمد بلال کاحرکت قلب بند ہونے سے انتقال
منڈی بہاؤالدین (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب 38 سال کی عمر میں انتقالکر گئے ۔
دو ہزار اٹھارہ میں ایشین ٹین بال اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے محمد بلال دو ہزار انیس میں اسجد اقبال کے ساتھ ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ کے فاتح رہے جبکہ انہوں نے دو ہزار سولہ اوردو ہزار انیس میں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔دو ہزار اٹھارہ کی ایشین سکس ریڈ بال چیمپئن شپ کے رنرز اپ کیوئسٹ نے پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح پر دو طلائی،چار چاندی اور چھ کانسی کے تمغے جیتے ۔