جونیئر ایشیاء ہاکی کپ:پاکستان کا آج ملائیشیا کیخلاف سیمی فائنل معرکہ

جونیئر ایشیاء ہاکی کپ:پاکستان کا آج ملائیشیا کیخلاف سیمی فائنل معرکہ

صلالہ(اسپورٹس ڈیسک)جونیئر ایشیاء ہاکی کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں آج پاکستان کا ملائیشیا سے جبکہ بھارت کا جنوبی کوریا سے سامنا ہوگا۔

گزشتہ روز پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے سیمی فائنل مقابلوں میں بنگلہ دیش نے تھائی لینڈ کو چار،ایک سے مات دے دی جبکہ جاپان نے میزبان ملک اومان کو آٹھ ،صفر سے ٹھکانے لگا دیا۔جاپان کے کومپی یاسودا 9 گولز کی بدولت ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں