آئی سی سی فنانشل ماڈل پر ایسوسی ایٹ ممالک کے اراکین کے بھی تحفظات

آئی سی سی فنانشل ماڈل پر ایسوسی ایٹ ممالک کے اراکین کے بھی تحفظات

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر ایسوسی ایٹ ممالک کے اراکین نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا جن کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مجوزہ نئے فنانشل ماڈل سے کرکٹ کی گروتھ رک جائے گی۔

آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل تین ایسوسی ایٹ نمائندوں میں سے ایک رکن بوٹسوانا کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین سمود دامودر کا کہنا ہے کہ نیا فنانشل ماڈل ایسوسی ایٹ رکن ممالک کی ضروریات کو قطعی پورا نہیں کرتا جس کی جولائی میں منظوری بطور ایسوسی ایٹ رکن انتہائی مایوس کن ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن ایسوسی ایٹ ملکوں کیلئے ون ڈے کرکٹ کھیلنے کی راہیں ہموار ہوئی ہیں ان کو ہائی پرفارمنس پروگرام کیلئے زیادہ سرمایہ درکار ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں