قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے اجلاس

قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن  شپ کے انعقاد کیلئے اجلاس

کراچی( اسپورٹس ڈیسک ) قومی ویمن باسکٹ بال چیمپئن شپ کے ڈراز کیلئے اجلاس جنرل سیکریٹری خالد بشیر کی صدارت میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ہیڈ آفس میں ہوا۔

اس موقع پر غلام محمد خان، ملک مطاہر، خالد یوسف، سعادت جہانگیر ، سید مودود جعفری، نوید بیگ اور دیگر آفیشلز موجود تھے۔کے بی بی اے صدر غلام محمد خان نے بتایا کہ قومی چیمپئن شپ میں 12ٹیمیں حصہ لیں گی اور واپڈا کی ٹیم ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں