ہاکی اولمپیئن ظفر احمد خان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

ہاکی اولمپیئن ظفر احمد خان کی  نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) سمر اولمپکس 1964ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ہاکی اولمپیئن ظفر احمد خان انتقال کر گئے ۔۔

جن کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں واقع مسجد ابراہیم میں ادا کی جائے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر یٹائرڈ)خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے پاکستان کسٹمز سے تعلق رکھنے والے اولمپیئن کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں