کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھاؤں،محمد ہریرہ

کوشش ہوتی ہے کہ میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھاؤں،محمد ہریرہ

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیسٹ ٹور کیلئے منتخب نوجوان کھلاڑی محمد ہریرہ کا کہنا ہے کہ ان کی میدان میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش ہوتی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ بڑے اسکورز کرنے کیلئے صبر ضروری جبکہ بہت زیادہ حاضر دماغ رہنا پڑتا ہے ۔

محمد ہریرہ نے آغاسلمان کے ساتھ پی سی بی ڈیجیٹل کیلئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ وہ کبھی نتیجے کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ آن اور آف دی فیلڈ کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں ورنہ قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرزمیں ٹاپ پر رہنا ان کے ذہن میں کبھی نہیں تھا۔ٹریننگ اور خوراک کا خیال رکھنے والے محمد ہریرہ میدان میں سو فیصد کارکردگی کی سوچ رکھتے ہیں جو انہیں سب سے زیادہ رنز بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور ان کا خیال ہے کہ ریڈ بال کرکٹ میں صبر بہت ضروری ہے کیونکہ مشکل کنڈیشنز میں خود کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور بگ اسکورنگ کیلئے حاضر دماغی درکار ہوتی ہے ۔محمد ہریرہ سابق قومی کپتان شعیب ملک کے بھتیجے ہیں اور اپنے چچا کی طرح طویل عرصے تک کھیلنا چاہتے ہیں مگر انہیں بابر اعظم سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے جبکہ وہ سینئر اور جونیئر کے بہترین کامبی نیشن میں رہتے ہوئے کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کیلئے تیار ہیں ۔ سیالکوٹ یونیورسٹی کے فنانس اینڈ اکاؤنٹنگ سے متعلق ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام سے وابستہ محمد ہریرہ کی خواہش ہے کہ تادیر ملک کی نمائندگی کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...