ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم اور شبمان گل میں فاصلے کی کمی

ون ڈے رینکنگ:بابر اعظم اور شبمان گل میں فاصلے کی کمی

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے بیٹرز کے شعبے میں بابر اعظم اور شبمان گل میں فاصلے کی کمی ہونے لگی جن کے درمیان 43 پوائنٹس حائل ہیں جبکہ بھارتی پیسر محمد سراج بالرز میں سرفہرست پوزیشن پر قابض ہو گئے ۔

آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بیٹنگ کے شعبے میں بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے تاہم ان کے پوائنٹس 863 سے کم ہو کر857 ہوگئے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود بھارتی اوپنر شبمان گل 814 پوائنٹس کے ساتھ ان سے مزید قریب آگئے اور دونوں میں 43 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے ۔جنوبی افریقہ کے ریسی فان ڈیر ڈوسین 743 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ امام الحق ایک درجہ بہتری کے بعد 728پوائنٹس کی بدولت چوتھے نمبر پر آگئے ہیں مگر پاکستانی اوپنر فخر زمان مسلسل خراب پرفارمنس کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہو کر گیارہویں نمبر پر جا پہنچے ۔بالرز کی درجہ بندی میں بھارتی پیسر محمد سراج ایشیاء کپ میں فائنل کے چھ شکاروں سمیت دس وکٹیں لے کر ایک مرتبہ پھر نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان ہو گئے جنہوں نے 694 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی جو 678 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 677 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر چلے گئے اورپاکستان کے شاہین آفریدی کا دسواں نمبر ہے ۔آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی قائد شکیب الحسن کی حکمرانی قائم ہے جبکہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے اور اعشاریہ کے فرق سے بھارت کا دوسرا جبکہ آسٹریلیا کا تیسرا نمبر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں