قومی جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

قومی جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو گئی جب ڈی اے کریک کلب میں شمسی اسپورٹس اکیڈمی کے زیر اہتمام چیمپئن شپ میں گزشتہ روز مینز سنگلز ایونٹ کے پری کوارٹرز فائنل مرحلے میں زبیر راجہ نے شمائل تجمل، فرحان الطاف نے اسد احمد، ہشیش کمار نے کاشان طارق، فرحان مصطفی نے نادر بچانی، مہاتیر محمد نے حمزہ ، پربت کمار نے ابراہیم التفات کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

 جونیئرز انڈر 18 سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں حامد اسرار نے شمعون ہدایت کو شکست سے دوچار کیا جبکہ بوائز انڈر 16سنگل ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں مزمل خان،، دھورف داس ، تیمور انصاری ، سمیر زمان اور اسماعیل آفتاب نے کامیابی حاصل کر لی۔ بوائز انڈر 14 سنگل ایونٹ میں مزمل خان، لاریب شمسی ، علی بچانی، انصار اللہ ، روحاب فیصل اور اسماعیل آفتاب فتحیاب ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں