گلوبل فورٹی پلس کرکٹ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

گلوبل فورٹی پلس کرکٹ کپ میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)گلوبل فورٹی پلس کرکٹ کپ میں پاکستان نے نیپال کو 248رنز سے مات دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

 پاکستان نے پہلے بیٹنگ میں 382رنز بنائے جس میں حسن رضا 154 ، امجد علی 108جبکہ کاشف صدیق 66رنز بنا کر نمایاں رہے ۔جواب میں نیپال 134رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کے محمد سمیع، عبد القادر، حارث ایاز اور کاشف صدیق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں