ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، قومی ٹیم کانسی کے تمغے سے بھی محروم

 ایشین گیمز ویمنز کرکٹ، قومی ٹیم کانسی کے تمغے سے بھی محروم

ہانگزو(اسپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشین گیمز ویمنز کرکٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔

چین کے شہر ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ کے تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔ جواب میں بنگلہ دیش ویمنز نے مطلوبہ سکور 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ عالیہ ریاض دو چوکوں کی مدد سے 17رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں