ایشین گیمز سکواش،قومی مینز ٹیم کی مسلسل تیسری فتح
ہانگزو(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ میں پاکستان مینز ٹیم نے مسلسل تیسری فتح حاصل کر لی۔پاکستان نے تیسرے میچ میں سنگاپور کو 0-3 سے شکست دی۔۔
ناصر اقبال، نور زمان اور عاصم خان نے کامیابی حاصل کی۔اس سے قبل ایشین گیمز کے سکواش ایونٹ میں پاکستان کی مینز ٹیم نے فاتحانہ آغاز کیا تھا لیکن ویمنز ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی تھی۔