مارش کے ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر بھارتی آگ بگولہ

 مارش کے ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر بھارتی آگ بگولہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کی ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے بھارتی شائقین کو آگ بگولہ کردیا۔ میچ کے بعد ایک تصویر میں آسٹریلوی بلے مچل مارش کو صوفے پر بیٹھے آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔۔

 تاہم کرکٹ کے شائقین کو جو بات زیادہ اچھی نہیں لگی وہ یہ تھی کہ بلے باز نے تصویر کے لئے پوز دیتے ہوئے ٹرافی کے اوپر اپنے پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔مچل مارش کی اس حرکت نے فائنل میں شکست پر غمزدہ بھارتی شائقین کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا جنہوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ یہ ٹرافی کی توہین ہے ، آئی سی سی کو اس پر ایکشن لینا چاہئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں