فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ، تاجک ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ، تاجک ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد(اسپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو، تاجکستان فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے ۔ تاجکستان ٹیم دوشنبہ سے اسلام آباد پہنچی توتاجکستان سفارت خانہ سے سفارت کار اور دیگر اراکین نے ٹیم کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ پاکستان اور تاجکستان کا مقابلہ آج شیڈول ہے ۔

 میچ جناح فٹبال سٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔ تاجکستان فٹبال ٹیم کے کوچ پیٹر سائیگرڈ نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے میچ میں جیت فٹبال کی ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد پر گرم جوشی سے استقبال کیا گیا،پاکستان بہت مہمان نواز ملک ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان جارحانہ میچ کی امید ہے ۔ فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کا میچ پاکستان اور تاجکستان دونوں کے لیے اہم ہوگا، دونوں ٹیموں کی میچ جیتنے کی کوشش ہوگی۔ واضح رہے کہ اس گروپ کے ابتدائی میچز میں سعودی عرب نے پاکستان کو 4-0سے شکست دی تھی جبکہ اردن اور تاجکستان کا میچ 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں