سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ،زمان خان

سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ،زمان خان

لاہو(اسپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بالر زمان خان نے کہا ہے کہ سخت محنت کرکے قومی ٹیم میں جگہ بنائی ہے ۔فاسٹ بالر نے کہا کہ شعیب اختر کو دیکھ کر بالر بننے کا جنون پیدا ہوا، انہیں میں بچپن سے دیکھتا ہوا آرہا ہوں۔۔

میرے بالنگ کرانے کا سٹائل نیچرل ہے اور اسی سٹائل کو نکھارنے کی پریکٹس کرتا ہوں۔فاسٹ بالر نے کہا کہ میں نے ایسا وقت بھی دیکھا جب جوتے خریدنے کیلئے پیسے بھی نہیں تھے ، ایک بار نائٹ میچ میں، میں نے چپل پہن کر بالنگ کرائی، بعد میں جب پیسہ آیا تو راستے ہموار ہوتے چلے گئے ۔فاسٹ بالر نے کہا کہ کہا سخت محنت کرکے پاکستان ٹیم میں جگہ بنائی، مستقبل میں موقع ملا تو بھارت اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو ڈیتھ اوور میں آؤٹ کروں گا۔زمان خان نے ڈربی شائر میں کھینے کا تجربہ بھی شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ وہاں پہلی دفعہ کھیلا کاؤنٹی کرکٹ میں 25 وکٹیں لیں، وہاں غیر ملکی کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں