امام الحق کی دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز کی شرکت

امام الحق کی دعوت ولیمہ میں قومی کرکٹرز کی شرکت

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)کرکٹر امام الحق کی دعوت ولیمہ میں ٹیسٹ کپتان شان مسعود، ٹی ٹونٹی کپتان شاہین آفریدی ، سابق کپتان بابر اعظم ،چیف سلیکٹر وہاب ریاض، سرفراز احمد، اظہرعلی، مصباح الحق، عابد علی، حسن علی، کامران اکمل، عثمان قادر، وہاب ریاض اور انضمام الحق نے شرکت کی۔

تقریب میں قومی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا، سابق ڈائریکٹر پی سی بی ذاکر خان شریک ہوئے ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ولیمے کی تقریب ان کے آبائی گاؤں پھول نگر میں دھوم دھام سے ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان، سابق کھلاڑی مصباح الحق سمیت متعدد مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں