دورہ نیوزی کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن
کرائسٹ چرچ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ میں پہلا ٹریننگ سیشن کرلیا، قومی کھلاڑیوں نے نیٹ پر بالنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔
قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 50 اوورز کا پریکٹس میچ کھیلے گی۔ کرائسٹ چرچ کے لنکن یونیورسٹی کے برٹ سٹکلف اوول میں گرین شرٹس نے کوچ محتشم رشید کی نگرانی میں پہلے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔قومی ٹیم کی کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز کیں اور نیٹ پر بالنگ اور بیٹنگ کی جم کر پریکٹس کی۔قومی ویمن ٹیم کی اسپنر ام ہانی کا کہنا ہے کہ پلیئرز یہاں کی کنڈیشنز کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔