انڈیا کی شکست کا جشن منانے پر 7کشمیری طلبہ پرمقدمہ

 انڈیا کی شکست کا جشن منانے پر 7کشمیری طلبہ پرمقدمہ

ممبئی(اسپورٹس ڈیسک)انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں پولیس نے سات طالب علموں پر ورلڈ کپ میں انڈیا کی شکست کا جشن منانے پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق طالبِ علموں کا تعلق ‘شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی’ سے ہے۔۔

 اور اُن کی جانب سے ورلڈ کپ میں انڈیا کی شکست کا جشن دیگر طالبِ علموں کے ساتھ ہونے والے ایک جھگڑے کے بعد منایا گیا تھا۔کشمیری طالب علموں پر مقدمہ ‘اَن لافُل ایکٹیویٹیز پریوینشن ایکٹ’ کے تحت پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کی شکایت پر درج کیا گیا ہے ۔سچن بینس کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ ‘میچ کے بعد کشمیری طالب علموں نے مجھے بُرا بھلا کہا اور اپنے ملک کی حمایت کرنے پر دھمکیاں دیں، مجھے چُپ رہنے کا کہا اور گولی مارنے کی دھمکی بھی دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں