ڈومینیکا کی حکومت ٹی20ورلڈکپ میچز کی میزبانی سے دستبردار

ڈومینیکا کی حکومت ٹی20ورلڈکپ  میچز کی میزبانی سے دستبردار

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کیربین ملک ڈومینیکا نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024 میں اپنے حصے کے میچز کی میزبانی سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے رکن ملک ڈومینیکا میں ورلڈکپ کے تین میچز ہونا تھے تاہم اب ڈومینیکن حکومت نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے وقت پر انفرا سٹرکچر تیار نہیں کرسکتے ۔ ڈومینیکن حکومت کا کہنا ہے کہ تیاری مکمل نہ ہونیکی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں