پی ایس ایل 9: نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل 9: نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے

اسلام آباد،لاہور (اسپورٹس ڈیسک )قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بجائے اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہوں گے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ مکمل ہوگئی جس کی تصدیق پی ایس ایل کے مصدقہ ایکس اکاؤنٹ سے بھی کی گئی۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ کا انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد رہیب مکمل ہو گیا۔ نسیم شاہ ایشیا کپ میں کندھے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے ، نسیم شاہ نے انگلینڈ سے سرجری کروائی اور وہیں صحت یاب ہوئے ۔ نسیم شاہ نے اپنے پیغام میں میڈیکل ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے انتظامات پر پی سی بی کا شکرگزار ہوں، میڈیکل ٹیم، ڈاکٹر امتیاز، فزیو جارج ارل اور ایڈم رائٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں