پی ایس ایل ،254غیر ملکی پلیئرز نے رجسٹریشن کرالی

پی ایس ایل ،254غیر ملکی پلیئرز نے رجسٹریشن کرالی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 9 کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ غیر ملکی کھلاڑی بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کر رہے ہیں ،تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کیلئے ابھی تک 254 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے ۔۔

پی ایس ایل 9 میں ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی، پلاٹینم کھلاڑیوں میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کر ائی ہے ،انگلینڈکے جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی ، ری لنکا کے داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا،اینجلو میتھیوز، کوشل مینڈس ،جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسو،وین ڈر ڈیوسن،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن، حضرت اللہ زازئی بھی پلاٹینم میں رجسٹرڈ ہو گئے ہیں۔نیپال سے سندیپ ،ویسٹ انڈیز کے اوڈین سمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں ،ڈائمنڈ کیٹیگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے ، پی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شیئر کردیں ہیں، ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں