فیصلوں پر قائم رہو، وسیم اکرم کاٹیم مینجمنٹ کو مشورہ

فیصلوں پر قائم رہو، وسیم اکرم کاٹیم مینجمنٹ کو مشورہ

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی نئی مینجمنٹ کو اہم مشورہ دے دیا۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ بہادر بنو اور جو فیصلہ کرلیا ہے اس پر قائم رہو، تھوڑی تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے ۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر فیصلے بار بار تبدیل کیے جائیں گے تو ٹیم پر بھی منفی اثر پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی سی بی کی جانب سے سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی کا کنسلٹنٹ ممبر منتخب کیا گیا تھا پھر ایک روز بعد ہی انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ چیزوں کی وضاحت دینا ضروری ہے ، سلمان بٹ کے نام پر بہت بات ہورہی ہے وہ رائے دینے کی حد تک ہیں سلمان بٹ پی سی بی کے کسی پینل پر نہیں ہیں۔وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا ہے ، سلمان بٹ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ، بطور چیف سلیکٹر میری ذمہ داری ہے کہ میرے ساتھ لوگ کون ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں