شاداب کو پیٹھ پر گراؤنڈ سے باہر لیجانے پر پی سی بی ناخوش

شاداب کو پیٹھ پر گراؤنڈ سے باہر لیجانے پر پی سی بی ناخوش

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ زخمی شاداب خان کو ساتھی کرکٹر کی پیٹھ پر گراؤنڈ سے باہر لے جانے پر ناخوش ہوگیا۔کراچی میں نیشنل ٹی20 میچ میں فیلڈنگ کے دوران شاداب خان کا پاؤں مڑ گیا تھا۔۔

جس کے بعد انہیں پیٹھ پر بٹھاکر گراؤنڈ سے باہر لے جانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔پی سی بی اس بات پر ناراض ہے کہ زخمی کھلاڑی کو سٹریچر کے بجائے ساتھی کرکٹر کندھے پر کیوں لے کر گئے ؟ جبکہ تمام میڈیکل سہولتیں موجود تھیں۔پی سی بی راولپنڈی کی ٹیم مینجمنٹ سے ناخوش ہے کہ جب اسٹیڈیم میں تمام سہولتیں موجود ہیں تو ایسا کیوں کیا؟،پی سی بی نے انکوائری کے بعد ٹیم مینجمنٹ کو شوکاز نوٹس دینے پر غور کیا کیونکہ یہ عمل جگ ہنسائی کاباعث بناہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں