نسیم شاہ فٹ ہوگئے ،چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع

نسیم شاہ فٹ ہوگئے ،چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کندھے کی تکلیف سے بجات حاصل کرنے کے بعد چھوٹے رن اَپ کے ساتھ بالنگ کا شروع کردی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) لاہور میں نسیم شاہ کا ری ہبلیٹیشن آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے ۔۔

فاسٹ بالر ڈاکٹر ،سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ اور فزیو تھراپسٹ کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔نسیم شاہ فی الوقت ہلکی ورزش اور جزوی بالنگ پریکٹس کررہے ہیں جبکہ آج سے باقاعدہ بیٹنگ شروع کریں گے ۔ فاسٹ بالر ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے ، جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔ بعدازاں وہ بحالی اور ابتدائی تربیت کیلئے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا رہا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں