پاکستان کی جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

 پاکستان کی جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی

کوالالمپور(اسپورٹس ڈیسک ) جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنلز میں رسائی حاصل کرلی، اب سپین سے مقابلہ ہوگا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر عالمی ہاکی کپ میں پاکستان اور بیلجیئم کے مابین میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

بیلجیئم کے کھلاڑی جیک نے پہلے کوارٹر کے تیسرے منٹ میں ہی پاکستان کے خلاف ملنے والے پینلٹی کارنر کے ذریعے گول کرکے بیلجیئم کو برتری دلا دی تھی۔پاکستان کو کھیل کے 17 ویں اور 27 ویں منٹ میں پینلٹی کارنرز لگانے کا موقع ملا لیکن پاکستانی ڈریگ فلکر ارباز احمد گول پوسٹ میں گیند پھینکنے میں ناکام رہے ۔پہلے ہاف کے اختتام تک بیلجیئم کو پاکستان پر ایک گول کی برتری حاصل رہی۔ پاکستان کو کھیل کے 42 ویں منٹ میں ایک اور پینلٹی کارنر ملا جس پر ارباز احمد نے تیز رفتار ڈریگ فلک کے ذریعے گول کرکے بیلجیئم کی برتری کا خاتمہ کردیا۔میچ کے اختتام تک سکور 1-1 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کے گروپ سے ہالینڈ بھی کوارٹر فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ بہتر گول اوسط پر پاکستان نے بھی کوارٹر فائنل میں جگہ پائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں