کیمپ میں نہ بلانے پر شاہنواز دہانی بول پڑے
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل فٹنس کیمپ سے باہر ہونے پر شاہنواز دہانی بول پڑے ۔پی سی بی نے فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کیا جو آج سے کاکول میں آرمی بیس پر شروع ہوگا۔
شاہنواز دہانی نے سخت تربیتی سیشن کے لیے منتخب کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل نہ ہونے پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ ٹوئٹر پر پوسٹ میں دہانی نے لکھا کہ میرے لیے کوئی افسوس نہیں کیونکہ میں اس کیمپ کے بعد بھی سب سے فٹ بالر رہوں گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments