عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا

عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کرکٹر عثمان خان نے ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پیسوں کو چھوڑ دیا۔ نوجوان کرکٹر نے پاکستان کی خاطر متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کو سینٹرل کنٹریکٹ ختم کرنے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔۔

جس کیلئے پی سی بی نے انہیں قانونی مشاوت فراہم کی۔ذرائع کے مطابق عثمان خان اگر پاکستانی ٹیم کیلئے نہ کھیلنے کو ترجیح دیتے تو وہ آئندہ برس یو اے ای کی ٹیم سے کھیلنے کے حقدار بن جاتے۔دوسری طرف ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ کیا عثمان خان کی جانب سے پاکستان کیلئے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کرنے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ ذرائع کیمطابق معاہدے سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ پندرہ دن میں کرلیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں