آسٹریلیا ویمن کا بنگلہ دیش کو ہرا کر سیریز میں کلین سویپ

آسٹریلیا ویمن کا بنگلہ دیش کو ہرا کر سیریز میں کلین سویپ

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا ویمن نے تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو باآسانی 8وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کر لیا ۔

 آسٹریلیا کی کم گارتھ کو میچ جبکہ ایشلی گارڈنر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔گزشتہ روزشیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم ،ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 26.2اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، بنگلہ دیشی ٹیم آسٹریلوی خواتین ٹیم کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی ، اس کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں ۔ کپتان نگار سلطانہ 16،معروفہ اختر نے 15 رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی طرف سے ایشلی گارڈنر اور کم گارتھ نے تین، تین جبکہ ایلیس پیری اور سوفی مولینکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ آسٹریلوی ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، ایلیس پیری ناقابل شکست 27 اور بیتھ مونی ناقابل شکست 21 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں