بھارت،کانگریس کا ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور

بھارت،کانگریس کا ثانیہ مرزا کو ٹکٹ جاری کرنے پر غور

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کرکٹ کپتان اور کانگریس رہنما محمد اظہر الدین نے آئندہ انتخابات کے سلسلے میں سابقہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا نام بطور امیدوار تجویز کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ثانیہ مرزا ممکنہ طور پر بھارتی سیاست میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔منی کنٹرول کی ایک رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ثانیہ مرزا آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر حیدرآباد سے امیدوار کے طور پر کھڑی ہورہی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ لوک سبھا انتخابات میں حیدرآباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی کے مدمقابل کانگریس پارٹی ثانیہ مرزا کو انتخابی دنگل میں اتارنے پر غور کر رہی ہے ۔خیال رہے کہ ثانیہ مرزا کے انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب گزشتہ روز کانگریس سنٹرل الیکشن کمیٹی (سی ای سی)نے چار ریاستوں گوا، تلنگانہ، یوپی اور جھارکھنڈ سے اپنے 18 امیدواروں کے ناموں کی منظوری کے لیے اجلاس منعقد کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں ثانیہ مرزا کا نام بھی زیر غور لایا گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں