میامی اوپن ٹینس:ایلینا اور ڈینیئل فائنل میں داخل

میامی اوپن ٹینس:ایلینا اور ڈینیئل فائنل میں داخل

فلوریڈا(اسپورٹس ڈیسک)قازخستان کی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ ایلینا ریباکینا اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔

 میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ آزارینکا اور روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروا خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں ۔ ایلینا ریباکینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بیلاروس کی ٹینس اسٹار وکٹوریہ آزارینکا کو 4-6 ،6-0 اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں اور امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے بھی سیمی فائنل لائن عبور کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ، انہوں نے دوسرے سیمی فائنل میچ میں حریف روس کی ٹینس کھلاڑی ایکٹرینا الیگزینڈروا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں