کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے :ایشون

کبھی کبھی سوچتا ہوں کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے :ایشون

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)ہندوستان کے سابق آف سپنر روی چندرن ایشون نے بیان دیا کہ آئی پی ایل اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ بعض اوقات کرکٹ خود بھی پیچھے ہٹ جاتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بعض اوقات کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور اشتہاری شوٹ کے درمیان فرق کروا پانا مشکل ہوتا ہے ۔ روی ایشون نے کلب پریری فائر پوڈ کاسٹ پر کہا کہ "ایک نوجوان کے طور پر میں آئی پی ایل میں آ رہا تھا، میں صرف بڑے ستاروں سے سیکھنا چاہتا تھا، میں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ 10 سال بعد آئی پی ایل کیسا نظر آئے گا۔ میں اتنے سیزن تک آئی پی ایل میں رہنے کے بعد یہ کہہ سکتا ہوں کہ آئی پی ایل بہت بڑا ہے ۔ روی ایشون جو راجستھان رائلز سکواڈ کے ایک اہم رکن ہیں نے کہا کہ "کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ کیا آئی پی ایل کرکٹ بھی ہے کیونکہ آئی پی ایل کے دوران یہ بیک سٹیج لے لیتا ہے ، آئی پی ایل بہت بڑی ہوچکی ، ہم اشتہار کی شوٹنگ اور سیٹس میں مشق کرتے ہیں، آئی پی ایل اب یہاں چلی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں