گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے غیر معینہ مدت کیلئے بریک لے لی

 گلین میکسویل نے آئی پی ایل سے  غیر معینہ مدت کیلئے بریک لے لی

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے دماغی اور جسمانی تھکاوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل سے غیر معینہ مدت کیلئے بریک لے لی۔

گلین میکسویل نے کہا کہ سن رائزر حیدر آباد کے خلاف میچ کے لیے خود ڈراپ ہونے کا کہا ہے ، میں اپنی کارکردگی سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم میں اپنا حصہ نہیں ڈال پا رہا اور یہ ایک بہترین وقت ہے کہ میں دماغی اور جسمانی طور پر بریک لوں۔

 میں 6 ماہ میں کچھ اچھا نہیں کرسکا جو کہ مایوس کن ہے ، دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہونے پر دوبارہ ٹیم کو دستیاب ہوں گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں