سارو گنگولی کی ورلڈکپ میں روہیت اور کوہلی سے اوپننگ کرانے کی تجویز

سارو گنگولی کی ورلڈکپ میں روہیت  اور کوہلی سے اوپننگ کرانے کی تجویز

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی نے تجویز دی ہے کہ روہیت شرما اور ویرات کوہلی ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کریں۔

انہوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کیلئے ضروری ہے کہ وہ بلاخوف کھیلے ،ٹی ٹونٹی کرکٹ میں عمر اور نوجوان کھلاڑی کھلانے کی کوئی قید نہیں ہے ۔ جمی اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اور میچز میں 30، 30 اوورز کرواتے ہیں جبکہ ایم ایس دھونی ابھی بھی چھکے لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دونوں ہی کھلاڑیوں کی عمریں 40 کے عشرے میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کاسکواڈ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت متوازن ہونا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں