بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ،سندھ اور بلوچستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ،سندھ اور بلوچستان  نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نیاے ایس علی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے خیبرپختونخوا کو 8وکٹوں سے شکست دی۔

 کے پی کے بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے سندھ کے خلاف مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے ۔ جواب میں سندھ نے 402 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کرلیا۔ بدر منیر نے 103 گیندوں پر 241 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اورمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

 

 

ایونٹ کا 10واں میچ بلوچستان اور اسلام آباد کے درمیان پشاور جم خانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جس میں بلوچستان نے اسلام آباد کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں