ٹی 20ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،شکرپڑیاں میں رونمائی

ٹی 20ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی،شکرپڑیاں میں رونمائی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، چمچماتی ٹرافی کی اسلام آباد کے تفریحی مقام شکرپڑیاں میں رونمائی ،شائقین کرکٹ نے بھی ٹرافی کے ہمرا تصویریں بنوائیں اور ۔۔۔

پاکستان کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کو ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پاکستان مانومنٹ پہنچایا گیا، اس موقع پر پی سی بی کے عہدیدار بھی موجود موجودتھے ، ٹرافی کو مانومنٹ کے بالکل سامنے لاکر رکھا گیا تو شائقین کرکٹ کی خوشی اور جذبات قابل دید تھے ، شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں لیں، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی ٹرافی ایبٹ آباد اورکل لاہور لیجائی جائے گی جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پانچویں ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر ٹرافی کوقذافی سٹیڈیم میں رکھا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں