ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے فوری طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

 بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ اس کھیل سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے مجھے سب سے زیادہ پیار ہے ۔ میں اپنے خاندان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ۔بائیں ہاتھ کی بیٹر بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو کسی بھی پاکستانی خاتون کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ میچز ہیں۔انہوں نے 6,262 بین الاقوامی رنز بنائے ہیں جن میں 33 نصف سنچریاں شامل ہیں اور دائیں ہاتھ کی لیگ سپن سے 80 بین الاقوامی وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں