سرفراز احمدعیدالاضحی پر ڈھولو اور بھولو کی قربانی کرنے کو تیار

سرفراز احمدعیدالاضحی پر ڈھولو اور بھولو کی قربانی کرنے کو تیار

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اس مرتبہ عیدالاضحیٰ پر اپنے جانوروں ڈھولو اور بھولو کی قربانی کرنے کو تیار ہیں۔

سرفراز احمد نے ایک ٹی وی انٹرو یو میں کہا کہ اگلے سال کی قربانی کی تیاری ابھی سے شروع کر دی ہے جس کے لئے ایک جانور خرید لیا ہے اور ایک جانور لینا باقی ہے ۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہو گئی ہے ، ہماری گلی اور محلے میں بھی اس مرتبہ اتنے زیادہ جانور نہیں آئے ، اس سال مہنگائی کی وجہ سے قربانی کا جوش و جذبہ کم نظر آ رہا ہے ۔سابق کپتان نے بتایا کہ شام میں موسم ٹھنڈا ہونے کے بعد جانوروں کے پاس بیٹھتا ہوں اور شام اور رات میں انہیں ٹہلاتا ہوں۔سرفراز احمد نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کوشش کی پھر بھی ان کو سپورٹ کرنا ہے ، ہر حال میں ہمیں پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں