کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ، 6کھلاڑیوں کا امریکہ میں قیام

 کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ، 6کھلاڑیوں کا امریکہ میں قیام

میامی(سپورٹس ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم امریکا سے پاکستان پہنچ گئی ، کپتان بابر اعظم سمیت 6 کھلاڑی امریکہ میں ہی قیام کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں قیام کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ حارث رؤف، شاداب خان، اعظم خان، محمد عامر اور عماد وسیم شامل ہیں۔کپتان بابر اعظم و دیگر کھلاڑی امریکا سے لندن جائیں گے جہاں دو دن قیام کے بعد 22 جون کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے ۔وطن واپس آنیوالے کھلاڑی میامی سے دبئی پہنچے اوروہاں سے مختلف پروازوں کے ذریعے اپنے اپنے شہروں کی طرف روانہ ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں