بال ٹیمپرنگ الزام ،کیا جواب دوں؟ دماغ کھولناضروری :روہت شرما

 بال ٹیمپرنگ الزام ،کیا جواب دوں؟  دماغ کھولناضروری :روہت شرما

پروویڈینس(سپورٹس ڈیسک)دوسرے سیمی فائنل سے قبل ہونے والی پری میچ کانفرنس میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بال ٹیمپرنگ سے متعلق دیئے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 میں کیا جواب دوں؟ اگر آپ شدید گرمی میں کھیل رہے ہیں اور پچز خشک ہیں تو گیند خود ریورس ہونا شروع جائے گی۔ تمام ٹیموں کو ریورس سوئنگ مل رہا ہے ، صرف ہمارے لیے تھوڑی ہورہی ہے ، کبھی کبھی اپنا دماغ کھولنا ضروری ہوتا ہے ، آپ کو سمجھنا ہوگا کہ ہم کہاں کھیل رہے ہیں ہم انگلینڈ یا آسٹریلیا میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں