194 گیندوں پر ڈبل سنچری ، بھارتی شیفالی ورما کی نئی تاریخ رقم

 194 گیندوں پر ڈبل سنچری ، بھارتی شیفالی ورما کی نئی تاریخ رقم

چنئی (سپورٹس ڈیسک )بھارت کی شیفالی ورما نے ویمن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔شیفالی ورما نے ویمن ٹیسٹ فارمیٹ میں تیز ترین ڈبل سنچری بنادی۔

بھارتی اوپنر نے جنوبی افریقہ کیخلاف 194 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔20 سالہ شیفالی نے چنئی میں جاری ویمن کرکٹ ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ وہ 200 سے کم گیندوں پر ڈبل سنچری کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کی انابیل سدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 256 گیندوں میں ڈبل سنچری کی تھی۔ آسٹریلیا کی ہی کیرون رالٹن نے 313 اور اور مشل گوسکو نے 345 گیندوں میں ڈبل سنچری بنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں