نیٹ بال چیمپئن شپ ، مردوں اور خواتین کے 6،6میچز کا فیصلہ

نیٹ بال چیمپئن شپ ، مردوں اور خواتین کے 6،6میچز کا فیصلہ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ کے پہلے روز مردوں اور خواتین کے 6،6میچز کا فیصلہ ہوگیا ۔

چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جی شاہد اسلام نے کیا, اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں بھی موجود تھے ۔ لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان آرمی نے خیبرپختونخوا کو 9-37 گول ، پاکستان واپڈا نے اسلام آباد کو 34-38 گول ، پاکستان نیوی نے بلوچستان کو 18-29 گول ، پنجاب نے پی این ایف ایلیٹ کو 6-26 گول اور خیبرپختونخوا نے گلگت بلتستان کو 23-29 گول سے ہرا دیا۔ آزاد جموں و کشمیر نے پاکستان ائیر فورس کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ خواتین کے مقابلوں میں پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 10-18 گول ، پاکستان واپڈا نے آزاد جموں و کشمیر کو 5-34 گول ، سندھ نے بلوچستان کو 5-39 گول ، پاکستان آرمی نے پی این ایف ایلیٹ کو 6-25 گول ، کوسما پولیٹن روز اکیڈمی نے پنجاب کو 14-32 گول اور گلگت بلتستان نے سندھ کو 6-22 گول سے ہرا دیا۔چیمپئن شپ کے کوارٹر اور سیمی فائنلز مقابلے آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ تیسری پوزیشن اور فائنل مقابلے کل ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں