ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا کل سے باضابطہ آغاز

ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  کا کل سے باضابطہ آغاز

لندن(سپورٹس ڈیسک )رواں سال کے تیسرے بڑے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 137 واں ایڈیشن کل سے انگلینڈ میں شروع ہوگا، ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب ومبلڈن میں کھیلا جائے گا۔۔

میگا ایونٹ میں اے ٹی پی کا 137جبکہ ڈبلیو ٹی اے کا 130 واں ایڈیشن ہو گا،اس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے ۔میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں