نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے آج ہونگے

نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور  خواتین کے فائنل مقابلے آج ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل نیٹ بال چیمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے فائنل مقابلے آج لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے ۔

 گزشتہ روز لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلے گئے خواتین کے میچز میں پنجاب، پاکستان آرمی، سندھ اور سی آر اے کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان آرمی اور واپڈا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں