شکست تکلیف دہ ، کھلاڑیوں کی پرفارمنس پرفخر:پروٹیزکپتان

 شکست تکلیف دہ ، کھلاڑیوں کی پرفارمنس پرفخر:پروٹیزکپتان

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) پروٹیز کپتان ایڈین مارکرم نے کہا ہے کہ بھارت سے فیصلہ کن معرکے میں شکست کچھ تکلیف دہ رہی لیکن ناکامی کے باوجود مجھے اپنے پلیئرز کی پرفارمنس پر فخر ہے۔۔

جنہوں نے ٹیم کو فتح کے انتہائی قریب پہنچایا۔ ہماری ٹیم نے ثابت کردکھایا کہ ہم فائنلسٹ سائیڈ بننے کی مکمل اہلیت رکھتے تھے ، موجودہ ٹی 20 ورلڈ کپ کی مہم کے دوران کئی میچز ہمارے لیے ناقابل یقین رہے اور ہم نے ہر بار خسارے میں ہونے کے باوجود فتح کو اپنا مقدر بنایا تھا، ہم نے آخری گیند تک بھرپور مزاحمت کی، ہم کبھی پرسکون نہیں رہے ۔مارکرم کے مطابق ہدف قابل رسائی تھا لیکن ہمارے بیٹرز دن کا اختتام اچھے انداز میں نہیں کرپائے ، انہوں نے جنوبی افریقی بولرز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بولرز نے وکٹ کی مناسبت سے اچھی بولنگ کرتے ہوئے حریف سائیڈ کو بڑے ٹوٹل سے باز رکھا، ہمیں یہ میچ جیتنا چاہیے تھا، بدقسمتی سے ہم ایسا نہیں کرپائے لیکن مجھے بدستور اپنے پلیئرز کے گروپ پر فخر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں