593رنز کا ہدف،کاؤنٹی کرکٹ کی تاریخ کا دلچسپ ترین میچ برابر

  593رنز کا ہدف،کاؤنٹی کرکٹ  کی تاریخ کا دلچسپ ترین میچ برابر

چیلٹنہام (سپورٹس ڈیسک )گلوسٹرشائر اور گلیمور گن کے درمیان کھیلا جانے والا کاؤنٹی کرکٹ میچ ٹائی ہوگیا۔گلوسٹر شائر نے گلیمورگن کو جیت کے لیے 593 رنز کا ہدف دیا تھا۔۔

 تاہم گلیمورگن کی ٹیم آخری گیند پر592رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔گلیمورگن کی جانب سے کپتان سیم نارتھیسٹ نے 187 رنز سکور کیے جبکہ مارنس لبوشین نے 119 رنز کی اننگ کھیلی۔گلوسٹرشائر نے پہلی اننگ میں 179 اور دوسری اننگ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 610رنز بنائے تھے ۔دوسری جانب گلیمورگن نے پہلی اننگ میں 197اور دوسری اننگ میں 592 رنز بنائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں