مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال

مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ بھارتی وزیراعظم کا روہت شرما سے سوال

ممبئی(شوبزڈیسک ) ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی فاتح ٹیم بھارت کو وزیراعظم نے ظہرانے پر پرائم منسٹر ہاؤس مدعو کیا جہاں وہ کھلاڑیوں کیساتھ گھل مل گئے ۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انکی پرفارمنس کو سراہا جبکہ اس موقع پر کپتان روہت شرما سے سوال کیا کہ مٹی کا ذائقہ کیسا تھا؟ جس پر دونوں ہنس پڑے ۔بھارتی کپتان روہت شرما نے چیمپئن بننے کی خوشی میں آبدیدہ ہوگئے تھے جبکہ جشن منانے کیلئے پچ کی مٹی کو کھاتے دیکھے گئے تھے جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئیں تھی۔روہت نے بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انکشاف کیا کہ میں نے بارباڈوس سٹیڈیم کی مٹی اس لیے کھائی کہ اس پچ کا کچھ حصہ اپنے جسم میں رکھنا چاہتا تھا کیونکہ وہیں ہم نے چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، اسی پچ نے ہمیں یہ میچ جتوایا تھا، یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی خاص تھا، میرا بڑا خواب وہاں پر سچ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں