ممبئی میں شاندار استقبال کے بعد ویرات کوہلی فیملی کیلئے لندن روانہ

ممبئی میں شاندار استقبال کے بعد ویرات کوہلی فیملی کیلئے لندن روانہ

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی ممبئی میں اپنے شاندار استقبال کے بعد رات گئے لندن روانہ ہو گئے ۔

ویرات کوہلی ناصرف ایک بہترین کھلاڑی بلکہ اپنی فیملی کو ہر چیز پر فوقیت دینے والے حساس شوہر اور والد بھی ہیں۔ گزشتہ روز ویرات کوہلی ممبئی میں ‘وکٹری پریڈ’ سے قبل ہی بارباڈوس سے بھارت پہنچے تھے ۔شاندار استقبال اور بعد ازاں ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں بھارتی ٹیم کے اعزاز میں منعقد کی گئی ‘وکٹری پریڈ’ کی تھکا دینے والی تقریب کے بعد رات گئے کرکٹر فیملی سے ملنے کے لندن روانہ ہو گئے ۔ممبئی ایئرپورٹ سے ویرات کوہلی کی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں اْنہیں گاڑی سے اترتے ایئرپورٹ کے اندر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ویرات کوہلی کو اس دوران بھی میڈیا نے گھیر لیا اور تصویروں کو مطالبہ کیا جبکہ تھکن سے چور ویرات کوہلی نے رپورٹرز کو نظر انداز کرنے کے بجائے اْنہیں مختصر سا جواب دینا ضروری سمجھا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی رپورٹر سے کہہ رہے ہیں کہ ‘بس بئی بس، پورا دن گزر گیا سوئے نہیں یار۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں