شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر ثناء جاوید کی تعریفیں

 شعیب ملک کی بہترین کارکردگی پر ثناء جاوید کی تعریفیں

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈمیں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ کے دوران شعیب ملک نے 54 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

شعیب ملک کی دوسری اہلیہ، اداکارہ ثناء جاوید جن کی نظر اپنے شوہر کی ہر جیت پر ہوتی ہے ، انہوں نے اس بار بھی شعیب ملک کو ‘ہیرو’ قرار دینے سے گریز نہ کیا۔اداکارہ ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شعیب ملک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اُنہیں ٹیگ کیا اور کمنٹ میں اُن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ‘ہیرو’ لکھا۔دوسری جانب شعیب ملک نے بھی اپنی اس جیت پر انسٹاگرام کا استعمال کرتے ہوئے کرکٹ کو اپنی محبت قرار دیا اور سٹوری پر میں لکھا کہ ‘میں وہ کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے اور جو میں کرتا ہوں مجھے اس سے محبت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں