ہاردیک پانڈیا کی بچوں کیساتھ پارٹی، اہلیہ پھر منظر سے غائب

ہاردیک پانڈیا کی بچوں کیساتھ  پارٹی، اہلیہ پھر منظر سے غائب

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے ورلڈ کپ ٹی20 جیتنے کے بعد اپنے بیٹوں کے ساتھ پارٹی کرتے ہوئے کی تصویریں شیئر کی ہیں ۔۔

جن میں اُن کی اہلیہ سربین رقاصہ و ماڈل نتاشا سٹینکووچ غائب ہیں جبکہ کرکٹر ہاردیک کو اکیلے ہی اپنے بچوں کے ساتھ پارٹی کرتے اور امبانیوں کی شادی میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ہاردیک کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ‘میرا نمبر وَن، میں جو کچھ بھی کرتا ہوں، صرف آپ کے لیے کرتا ہوں۔’یادرہے کہ گزشتہ ماہ سے ہاردیک پانڈیا اور اُن کی اہلیہ میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں