بابر اعظم نے جِم ٹریننگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈکردی

 بابر اعظم نے جِم ٹریننگ کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر اپ لوڈکردی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے پہلے مرحلے سے ہی باہر ہونے والے پاکستان ٹیم کے کھلاڑی انفرادی ٹریننگ میں مصروف ہیں۔اس مرتبہ کپتان بابر اعظم نے ذاتی ٹرینر کی نگرانی میں جِم ٹریننگ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔

بابر اعظم کی ویڈیو پر سیکڑوں لوگوں نے ان کی حمایت کی جبکہ ان پر تنقید کرنے والوں کی تعداد بھی کافی ہے ۔بابر اعظم کی پوسٹ پر مداحوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں