آل راؤنڈر عامر جمال کا انجری سے مکمل فٹ ہونے کا دعویٰ

آل راؤنڈر عامر جمال کا انجری سے مکمل فٹ ہونے کا دعویٰ

لندن (سپورٹس ڈیسک )آل راؤنڈر عامر جمال نے انجری سے مکمل فٹ ہونے کا دعویٰ کردیا۔عامر جمال نے کہا کہ بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ چیزیں پلان کے مطابق نہیں رہیں۔۔

 مجھے انجری کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کے دوران ہوئی تھی،ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق میرا ایم آرآئی سکین کیا گیا۔ اور مجھے کمر میں اکڑاؤ کی تشخیض ہوئی، میڈیکل ٹیم کے ساتھ ری ہیب کا آغاز کیا تھا جو مکمل ہو گیا ، اب میں مکمل فٹ ہوں اور دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔عامر جمال نے کہا کہ واروکشائر کے ساتھ بطور غیرملکی کھلاڑی کھیلنے کا وقت اب گزر گیا، ٹیم نے اوورسیز پلیئر کی کیٹیگری میں میری ریپلیسمنٹ لے لی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں